تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بریڈ پٹ آئندہ فلم میں مقتول گلوکارجان لینن کا کردار ادا کریں گے

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سینٹرل مانیٹرنگ…ہالی وڈ ادکار بریڈ پٹ نے اپنی آئندہ فلم میں معروف برطانوی گلوکار و موسیقار جان لینن کا کردار ادا کرنے اور ساتھ ہی فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔جان لینن کی زندگی پر فلم پروڈیوس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس فلم میں وہ خود جان لینن کا کردار ادا کریں گے۔جان لینن کو 8دسمبر1980ء کو ایک جنونی شخص نے نیویارک میں گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔بریڈ پٹ کا کہنا ہے کہ لینن کو زندگی کی صرف40بہاریں دیکھنے کا موقع ملالیکن انہوں نے اس قلیل وقت میں جو مقام حاصل کیا اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔47سالہ اداکار کو یقین ہے کہ وہ جان لینن کی بیوہ Yoko Onoاپنے اس پروجیکٹ پر کام کے لیے رضامند کرلیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے بریڈ پٹ اس فلم کی کہانی پر پہلے ہی سے کام کررہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.