5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بر طانیہ میں ایلوس پریسلے چیمئن شپ کا آ غاز
جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…دنیا بھر میں ایلو س پر یسلے کے مدّاح آ ج اپنے پسندیدہ را ک اسٹار کی چھہتّر ویں سالگر ہ منارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں دنیا بھر میں مختلف تقریبات منعقد کی جارہیں جن میں راک اینڈ رول کی دنیا کے شہشا ہ کو خراج ِ تحسین پیش کیا جا ئے گا ۔ ایسی ہی ایک تقریب بر طا نیہ میں شروع ہونے والی ایلو س پر یسلے چیمپئن شپ ہے جس میں ایلوس کاروپ دھا ر ے افراد اپنی صلا حیتوں کا مظا ہرہ پیش کر نے کے لیے جمع ہوگئے ہیں ۔ اسی سلسلے میں آسٹریلیامیں بھی ایلوس پریسلے فیسٹول کا آ غاز ہو گیا ہے جہاں ان کے مدّا ح ان کا مشہور گا نا Love me Tender گاکر ایلو س پر یسلے کا رو پ دھا رے افراد کے سب سے بڑے اجتما ع کا نیا عا لمی ریکا ر ڈ بھی قائم کر نے کی کو شش کر یں گے۔