5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شبانہ اعظمی کے فلا حی ادارے کے لئے بالی وڈ اسٹارز کی ریمپ واک
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ شبانہ اعظمی کے فلا حی ادارے کیلئے بالی وڈ اسٹار رنبیر کپور ،ریتک روشن ،شلپاشیٹھی اور کرن جوہر ریمپ پر کیٹ واک کریں گے۔ یہی نہیں بلکہ ان کے علا وہ با لی وڈ کی فلمی دنیا میں سے20دیگر نامور ستاروں دیا مرزا،لارا دتہ،امرتا راؤ،انشکا شر ما،اور دیگرنے بھی اس نیک کا م میں شمو لیت کر تے ہو ئے ما ڈلنگ کیلئے ہامی بھر دی ہے۔جگمگاتے ستاروں سے بھرایہ میلہ 23جنوری کو سجے گا جس میں نامور بھارتی ڈریس ڈیزائنر منیش ملہوترا (Manish Malhotra)کے تیار کردہ ملبو سات کی نمائش کی جائے گی۔واضح رہے کہ شبانہ اعظمی کی این جی او نے بھارت ریاست اتر پر دیش کے ایک گاؤں Mijwanکی ذمہ داری اٹھا رکھی ہیں جہاں وہ لڑکیوں کی تعلیم اور روزگار کی فراہمی کیلئے کئی سالوں سے کا م کر رہی ہیں۔