5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
عا لمی کا سمیٹکس بر انڈ نے ایشوریہ رائے کی جگہ فر یدہ پنٹو کا انتخا ب کر لیا
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…ہا لی ووڈ فلم سلم ڈا گ ملینئیر سے شہر ت حاصل کر نے والی نو عمر اداکارہ فر یڈہ پنٹو نے سابق ملکہ حسن ایشور یہ رائے کو پیچھے دھکیلتے ہوئے عالمی کا سمیٹکس(Loreal) کا برا نڈ فیس ہو نے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔ کمپنی کے اندرونی ذرائع کے مطا بق مشہور عالمی برا نڈ کے جن اشہاروں میں جہاں پہلے ایشوریہ رائے نظر آ تی تھیں وہاں اب فر یدہ پنٹو اپنے جلوے بکھیر یں گی ۔ یہ فیصلہ حا ل ہی میں ایشور یہ رائے کے بڑ ھتے ہوئے وزن پر ہونے والی تنقید کے بعد کیا گیاہے ، جبکہ فیشن اور کا سمیٹکس کی دنیا میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایشوریہ رائے کا دور اب تقریباًختم ہو چکا ہے اور اب انہیں دنیا کی خو بصو رت ترین خا تون کہنا در ست نہیں ہے۔