تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

گیس کی عدم فراہمی: کوٹری میں 174میگاواٹ کاپاور اسٹیشن بند

جنگ نیوز -
حیدرآباد . . . . گیس کی عدم فراہمی کے باعث کوٹری میں 174میگاواٹ بجلی پیدا کرنیوالاپاور اسٹیشن بند ہوگیا جبکہ جامشورو تھرمل پاور ہاؤس اورلاکھڑا پاور ہاؤس کے چھ یونٹ پہلے ہی سے بند ہیں جوچھ سو میگاواٹ بجلی کرتے تھے۔ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کا بحران میں اضافہ ہوگیا ہے ضلع جامشورو میں پانی تیل گیس اور کوئلہ سے بجلی پیدا کرنیوالے تین پاور ہاؤسز میں مجموعی طور پردو ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاتی تھی تاہم افسران کی عدم دلچسپی اور نااہلی کے باعث لاکھڑا پاور ہاؤس کے بعد 174میگاواٹ بجلی پیدا کرنیوالا کوٹری ٹربائن پاوراسٹیشن بھی بند ہوگیا جبکہ آٹھ سوپچاس میگاواٹ بجلی پیدا کرنیوالے جامشورو تھرمل پاور ہاؤس کے تین یونٹ بھی بند پڑے ہیں اور محض ایک سو ستر میگاواٹ بجلی پیدا کرنیوالا یونٹ بجلی پیدا کررہا ہے ۔جیو نیوز کے رابط کرنے پر جامشورو تھرمل ہاوس کے چیف انجینئر اسلم شیخ نے بتایا کہ گیس کی عدم فراہمی کے باعث کوٹری پاور اسٹیشن بند ہوگیا ہے اگر انہیں گیس فراہم کردی جائے تو گیس ٹربائن چلادی جائیں گی جبکہ دریائے سندھ میں پانی کی نمکیات بڑھ جانے کے باعث پاور ہاؤس کے تین یونٹ2،3 اور یونٹ4بند کردیئے گئے ہیں کیونکہ نمکیاٹ بڑھ جانے کے باعث پاور پاوس کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ذرائع کے مطابق کوئلہ سے بجلی پیدا کرنیوالا لاکھڑا پاور ہاؤس بھی گزشتہ پانچ ماہ سے بند پڑا ہے تاہم واپڈا حکام سمیت متعلقہ افسران نے چپ ساد ھی ہوئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.