5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
میکسیکن شہر ایکاپلکو میں منشیات مافیا نے 25افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا
جنگ نیوز -
میکسیکوسٹی . . . . میکسیکوکا شہر’ایکاپلکو‘ منشیات فروشوں کے قبضے میں ہیں۔منشیات فروشوں نے درجنوں افرادکو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ میکسیکوکے دارلحکومت سے چارسوکلومیٹر دورچھ تشدد شدہ نعشیں ملیں۔کچھ گھنٹے بعد ہی فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کوہلاک اور چار افرادکوزخمی کردیاگیا۔پچھلے چوبیس گھنٹوں میں مرنے والوں کی تعدادپچیس ہوگئی۔کرسمس کے بعد جرائم نے پھر سر اٹھالیا ہے۔ حکام نے ایکاپلکو میں ہونیوالی ہلاکتوں کی تحقیق شروع کردی۔