تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ڈیرہ بگٹی: گیس کے پانچ کنووں کو بارود سے اڑادیاگیا

جنگ نیوز -
ڈیرہ بگٹی . . . . ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد نصب کرکے گیس کے پانچکنویں اڑا دیئے۔پولیس کے مطابق سوئی کے کنویں نمبر24,33,46,82,83کو دھماکا خیر مواد سے اڑا دیا جس سے ان کنووں کی مشینری مکمل تباہ ہوگئی تاہم سیفٹی والو گہرائی میں ہونے سے محفوظ رہا اور اس میں آگ نہیں لگی۔ دھماکوں کی وجہ سے سوئی گیس پیوریفکیشن پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ۔کالعدم تنظیم بلوچ ری پبلیکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کے دفاتر فون کرکے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.