5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی: ناموس رسالتﷺ قانون کے حق میں ریلی، سکیورٹی سخت
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . تحریک تحفظ ناموس رسالت کے تحت ناموس رسالت کے قانون میں مجوزہ تبدیلی کیخلاف کراچی میں ریلی نکالی جارہی ہے ۔کراچی میں نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک تحریک تحفظ ناموس رسالت اور مختلف دینی جماعتوں کی جانب سے ناموس رسالت کے تحفط کیلئے ریلی نکالی جائیگی ،اس موقع پر ایم اے جناح روڈ پر استقبالیہ کیمپس لاؤڈ اسپیکر لگادیئے گئے ہیں ،جبکہ مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں ۔ ریلی کے اختتام پر مذہبی جماعتوں کے قائدین جلسے کے شرکا سے خطاب کریں گے ۔ ریلی کے انعقاد کے موقع پر کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریلی کے موقع پر ریلی کی گزر گاہ پر کسی بھی قسم کی غیر متعلقہ ٹرانسپورٹ کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ریلی اور جلسے کے موقع پر پولیس اور رینجرز کے اضافی اہلکاروں کو سکیورٹی فرائض کی انجام دہی کے لیے تعینات کیا جارہا ہے ۔