تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

گیس کی عدم فراہمی:فیصل آباد میں تیسرے روز بھی فیکٹریاں وکارخانے بند

جنگ نیوز -
فیصل آباد . . . . فیصل آباد میں آج تیسرے روز بھی گیس نہ ملنے سے فیکٹریاں اور کارخانے بند ہیں جبکہ سی این جی اسٹیشنز کو بھی گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔ سوئی گیس کے لوڈمینجمنٹ پلان کے تحت فیصل آباد میں گزشتہ رو روز سے فیکٹریاں اور کارخانوں کو گیس نہ ملنے سے پیداواری عمل معطل ہے۔صنعتوں میں آج تیسرے روز بھی کام مکمل طور پر بند ہونے کے باعث ان صنعتوں میں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور بڑی تعداد میں بے روزگار ہیں۔ دوسری طرف گیس کی قلت کے باعث شہر میں تمام سی این جی اسٹیشن بھی بند ہیں ۔سی این جی نہ ملنے کے باعث سی این جی گاڑیاں استعمال کرنیوالے افراد سخت مشکلات کا شکار ہیں اور گاڑیوں میں پٹرول استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.