5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فیصل آباد:ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر رینجرز کا اہلکار قتل
جنگ نیوز -
فیصل آباد . . . . فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر رینجرز اہلکار کو فائرنگ کر کے قتل کردیاگیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق عبد الحمید نامی رینجرز اہلکار جو کراچی میں تعینات تھا اپنی بیوی کے ہمرا جڑانوالہ میں مسجد بازار سے گزر رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اسے روک کر اس سے نقدی اور اس کی بیوی کے زیورات چھین لیے ۔اس دوران عبد الحمید نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگیا اور ملزمان فرار ہوگئے ۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال جڑانوالہ بھجوادی ہے ۔