5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن خلیجی ریاستوں کے 5 روزہ دورے پر روانہ
جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . . امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن خلیجی ریاستوں کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہوگئی ہیں ۔ وہ ایران پر پابندیاں مزید سخت کرنے اور عراق کی نئی حکومت کیلئے عرب ممالک کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گی ۔ امریکی وزیر خارجہ کل متحدہ عرب امارات پہنچیں گی جس کے بعد وہ مسقط اور پھر قطر جائیں گی ۔ ہلیری کلنٹن ایک ماہ میں دوسری مرتبہ تیل کی دولت سے مالا مال خطے کا دورہ کر رہی ہیں ۔ امریکی حکام کے مطابق ہلیری کلنٹن عرب رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران ان ملکوں میں جمہوری، معاشی اور سماجی اصلاحات کے ساتھ ایران کے ایٹمی پروگرام پر بھی بات چیت کرینگی ۔ اس کے علاوہ فلسطین اسرائیل امن عمل اور عراق کی نئی حکومت کیلئے حمایت کا حصول بھی ان کے ایجنڈے میں شامل ہے ۔