تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

حیدرآباد:ہوٹل مالک کے قتل پر سوگ، کاروبار ،دکانیں بند

جنگ نیوز -
حیدرآباد . . . . گزشتہ روز حیدرآباد کے علاقے باچاخان چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا ۔واقع کیخلاف آج علاقے کی تمام دکانیں اور کاروبار بندہے۔ گزشتہ روز نئے پل کے قریب واقع سخی وہاب فلائی اوور سے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں ہوٹل کا مالک صدام حسین ہلاک ہوگیا تھا ۔واقع کے بعد باچا خان چوک، اسٹیشن روڑ، نیا پل اور مکی شاہ کے علاقے میں واقع تمام دکانیں اور کاروبار بند ہوگیا تھا ۔ صدام حسین کوئٹہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے ،جس کی نماز جنازہ کے بعد جسد خاکی کوئٹہ روانہ کر دیا گیا ۔علاقے میں بدستور سوگ کی فضا قائم ہے اور تمام دکانیں اور کاروبار بند ہے۔ علاقے میں صورت حال کشیدہ ہے جبکہ علاقے کے افراد نے رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹائر جلائے اور احتجاج بھی کیا۔علاقے پولیس کی بھاری نفری بکتر بند کیساتھ موجود ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.