5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سینیٹر لطیف کھوسہ کو پنجاب کا نیا گورنر مقرر کئے جانے کا امکان
جنگ نیوز -
لاہور . . . . پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر لطیف کھوسہ کو پنجاب کا گورنر مقرر کرنے کا امکان ہے۔ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے بعد نئے گورنر کیلئے اعتزاز احسن، جہانگیر بدر،عاصمہ جہانگیر اور ڈاکٹر بابر اعوان سمیت کئی نام سامنے آئے تھے۔ اس سلسلے میں صدرآصف علی زرداری نے کراچی میں کئی مشاورتی اجلاس بھی منعقد کیا تھا۔ دوسری جانب لطیف کھوسہ کی وزیراعظم سے ملاقات جاری ہے اور امکان ہے جلد ہی انہیں صوبہ پنجاب کا نیا گورنر مقرر کردیا جائے گا۔