5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
میر پورخاص:مکان کی چھت گرنے سے 5افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
میر پورخاص . . . . . میر پورخاص میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق لال چند آباد میں واقع ایک گھر میں ایل پی جی سلینڈر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے دو گھروں کی چھتیں گر گئیں ۔ ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد مصری عرف عمران ،اس کی ستائیس سالہ بیوی شازیہ،تین سالہ بیٹی جویریہ ،دو سالہ بیٹی ہانیہ اور آٹھ ماہ کا بیٹا حماد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر دوگھنٹوں کی کوششوں کے بعد ملبے سے لاشوں کو نکالا۔