تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی: 24گھنٹوں میں شہری65گاڑیوں اور 34موبائل فونز سے محروم

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران شہری اپنی56موٹر سائیکلوں،9گاڑیوں سے محروم ہوئے،جبکہ اسی دوران شہر قائد میں بسنے والے34افراد اپنے موبائل فونز سے بھی ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔پولیس کے مطابق کراچی کے مختلف مقامات سے گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران شہریوں سے15موٹر سائیکلیں چھینی گئی اور41 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں،اس طرح سے شہری مجموعی طورپرکل56 موٹر سائیکلوں سے محروم ہوئے،جبکہ اسی دوران شہر کے مختلف علاقوں میں گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران3 گاڑیاں چھینی گئی اور6 گاڑیوں کے چوری ہونے کے واقعات بھی پیش آئے۔مجموعی طور پر شہری9 گاڑیوں سے محروم ہوئے،پولیس کے مطابق شہر کے مختلف مقامات سے چوری اورچھینی گئی9 موٹر سائیکلوں اور8 گاڑیوں کو برآمد بھی کرلیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق شہر قائد میں بسنے والی شہریوں سے20 موبائل فونز بھی اسلحے کے زورپر چھین لئے گئے اور14 موبائل فونزچوری ہوئے،مجموعی طور شہری گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کل34 موبائل فونز سے محروم ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.