تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مکران: بی ایس او آزاد کی اپیل پر تیسرے روز بھی شٹرڈاؤن

جنگ نیوز -
کوئٹہ …بلوچ نیشنل فرنٹ کی اپیل پر بی ایس او آزاد کے دو رہنماؤں کے قتل کے خلاف مکران ڈویژن سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیسرے روز بھی شٹر ڈاون ہڑتال کی جارہی ہے ۔بلوچ نیشنل فرنٹ نے بی ایس او آزاد کے دو راہنماوں قمبر چاکر اورالیاس نذر کی تربت کے علاقے سے نعشیں ملنے پر صوبے میں جمعہ کے روز سے تین روزہ ہڑتال کی کال دی تھی،اس پر مکران سمیت بلوچستان کے علاقوں خضدار، قلات، نوشکی، مستونگ اور دیگر مختلف علاقوں میں شٹر ڈاون و پہیہ جام ہڑتال کی گئی ، اسی حوالے سے آج تیسرے روز بھی ان علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں اور ٹریفک بھی معمول سے بہت کم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.