5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پنجاب کو گیس کی فراہمی پوری طرح بحال نہیں ہوئی، شہبازشریف
جنگ نیوز -
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور ایسا لگتا ہے کہ صوبے کو قدرتی وسائل کی فراہمی روکی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہ ہو کہ پنجاب بھی اپنے وسائل دوسرے صوبوں کو دینے سے روک لے۔وہ لاہور میں پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کے معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی واحد جدید فرانزک لیبارٹری31 مارچ تک مکمل ہوجائیگی جس سے جرائم کی بیخ کنی میں مددملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کودی جانیوالی ڈیڈلائن پر مسلم لیگ ن کے قائدنواز شریف کی طرف سے پیش کیاجانیوالاایجنڈا قومی ہے۔ ان کاکہناتھاکہ سیاسی بنیادوں پر اربوں روپے معاف کئے گئے یہ قوم کے ساتھ دھوکہ اورفراڈ ہے اس کاحساب ہوناچاہئے۔ان کاکہناتھاکہ گورنرسلمان تاثیر کے لواحقین کومکمل سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کوانکوائری رپورٹ کل تک ملنے کاامکان ہے۔