تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

عالمی برادری پاکستان کی معیشت بہتر بنانے کیلئے کردار ادا کریں ،وزیراعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…جرمنی کے وزیر خارجہ گوئڈ ویسٹر ویلے نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور ان سے دو طرفہ تعلقات وباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ۔جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ یاکستان کی مسلح افواج اور قانو نافذ کرنیوالے اداروں کی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شاندار قربانیوں کے معترف ہیں ۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے جرمن وزیر خارجہ سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اقوام عالم اور عالمی ادارے پاکستان کی معیشت بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.