5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور: مصری شاہ سے بچوں کو اغوا کرنیوالا ملزم لکشمن چوک سے گرفتار
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور پولیس نے مصری شاہ سے دو بچوں کو اغوا کر کے بھاگنے والا ملزم لکشمی چوک سے پکڑ لیا۔ پولیس کے مطابق مصری شاہ کا عبداللہ اپنے بچوں کو گاڑی میں چھوڑ کر بیکری میں گیا،پیچھے سے ملزم جاوید اقبال بچوں کو گاڑی سمیت لے کر فرار ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے وائرلیس پر کال چلا دی، ریس کورس پولیس نے ملزم کو لکشمی چوک سے گرفتار کر کے بچوں کو برآمد کر لیا۔