تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور:وعدہ معاف گواہ بننے والے ڈاکو کو قتل کی دھمکیاں

جنگ نیوز -
لاہور …لاہور کے شہری میاں عمران نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ڈاکو تھا، لیکن وعدہ معاف گواہ بننے کے باوجود پولیس اس کے ساتھیوں کو گرفتار نہیں کر رہی۔ اسے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔میاں عمران اپنے چار بچوں کے ساتھ لاہور میں جیو نیوز کے دفتر پہنچا۔ اس نے بتایا کہ وہ لاہور میں کئی وارداتیں کر چکا ہے، اس کے گینگ میں خواتین بھی شامل ہیں جو پوش علاقوں میں گھریلو ملازمہ بن کر وارداتیں کرتی ہیں۔ میاں عمران نے الزام لگایا کہ پولیس نے اس کے چند ساتھی پکڑے لیکن رشوت لے کر چھوڑ دیا۔ میاں عمران نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.