تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پیپلزپارٹی نے غلطیوں سے سبق سیکھا لیکن ن لیگ نے نہیں ، پرویزالٰہی

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ن کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے لیکن ن لیگ نے کچھ نہیں سیکھا، دوسروں کو گڈ گورننس کا ایجنڈہ دینے والوں نے اپنی بیڈ گورنس کی وجہ سے پنجاب کے خوشحال صوبے کو کنگلا کردیا۔لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز الہیٰ کاکہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے سستی روٹی سکیم کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو بھی 37 ارب روپے کا ٹیکہ لگا دیا ہے اور پنجاب میں آئی ٹی کے شعبے کو ہی ختم کردیا ہے جس کی وجہ سے صوبے کے لاکھو ں طلباکو آئی ٹی کی تعلیم سے محروم کردیا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے لیکن ن لیگ نے کچھ نہیں سیکھا۔انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ق کے فارورڈ بلاک نے ن لیگ کو حمایت کیا تو انکے خلاف اخلاقی اور آئینی اقدامات کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.