5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وزیراعظم کے سیاسی رہنماؤں سے رابطے، ملکی صورتحال پر اعتماد میں لیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے چودھری شجاعت حسین، الطاف حسین ، اسفند یارولی، مولانا فضل الرحمان ،منیر اورکزئی ،آفتاب شیرپاؤ اور پیر پگاڑا کو ٹیلے فون کرکے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ٹیلے فون پر گفت گو میں ملک کی موجودہ صورتحال کے علاوہ پنجاب میں گورنر کے تقرر کے معاملے پر انہیں اعتماد میں لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سیاسی قیادت سے گفت گو کہا کہ قومی معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں اور رہ نماؤں کو اعتماد میں لے رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ تمام اہم فیصلے باہمی مشاورت اور قومی سیاسی رہ نماؤں کو اعتماد میں لے کر کئے جارہے ہیں ۔