تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

قلات:ہندوؤں کے مغوی پیشوا کی عدم بازیابی کیخلاف بھوک ہڑتال

جنگ نیوز -
قلات…بلوچستان کے علاقے سوراب سے اغوا ہونے والے ہندووں کے مذہبی پیشوا لکھمیراوران کا ساتھی بیس روز گزرنے کے باوجودبازیاب نہیں ہوسکے ،قلات میں ہندو برادری نے احتجاجا بھوک ہڑتال شروع کردی۔قلات میں ہندووں کے مذہبی پیشوا لکھمیراوران کے تین دیگر ساتھیوں کو بیس روز قبل خضدار سے قلات واپس آتے ہوئے سوراب کے قریب اغوا کیا گیا تھا ان کے دو ساتھیوں کو اغواکاروں نے بعد میں چھوڑ دیا تھا ۔مذہبی پیشوا لکھمیراوران کے ساتھی ونوت کمار کی عدم بازیابی کے خلاف قلات میں ہندوبرادی نے دو روز تک ریلیں نکالنے کے بعد آج سے بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کرلیا اور پہلے روز پندرہ افراد بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.