تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ن لیگ کے ایجنڈے پر وزیر اعظم کامثبت جواب خوش آئند ہے، ایم کیوایم

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی مومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیر اعظم کی جانب سے مسلم لیگ ن کے ایجنڈہ پر مثبت جواب کو خوش آئند قرار دیا ، انھوں ننے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ نوز شریف کا ڈید لائن واپس لینے کے فیصلے کا ایم کیو ایم خیر مقدم کرتی ہے۔یہ بات انھوں نے لندن سے ٹیلیفونک خطاب میں میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد اور عوامی مسائل کے حل کے لئے حکومت اور اپوزیشن میں مفاہمت ایم کیو ایم کی کامیابی ہے جس کا تمام تر سہرا ایم کیو ایم اکے قائد الطاف حسین کو جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر متحدہ حکومتی بینچوں سے الگ نہ ہوتی اور قومی مسائل پر رد عمل نہ دیتی تو مسلم لیگ ن حکومت کو ڈیڈ لائن نہ دیتی۔ ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں عوامی مسائل کے حل کے لئے ایک دوسرے سے تعاون کریں، صبر و برداشت اور سیاسی بردباری کا مظاہرہ کریں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ متحدہ کا ایجنڈہ عوام مسائل کا حل ہے، اپنے اصولی موقف کے باعث قوم کے سامنے سرخروہی حاصل کی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.