تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاک ایران سرحد پر زیرو پوائنٹ کی بندش کیخلاف پہیہ جام ہڑتال

جنگ نیوز -
تفتان…بلوچستان کے علاقے تفتان میں پاک ایران سرحد پر زیرو پوائنٹ کی بندش کے خلاف شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے ۔آل پارٹیز ایکشن کمیٹی اور بازار پنچایت کی اپیل کی جانے والی ہڑتال کی حمایت مشترکہ بس فیڈریشن نے کی ہے۔تفتان میں زیرو پوائنٹ پچھلے کئی ماہ سے بند ہے جس کی وجہ سے ضلع چاغی کے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوگیا ہے۔آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے رہنماوں اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تفتان میں زیرو پوائنٹ کو کھولا جائے اور یہاں موبائل سروس شروع کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.