5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نوا ز شریف نے حکومت کو کسی بھی الٹی میٹم سے انکار کیا ہے،وزیر اعظم
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے حکومت کو کسی قسم کا الٹی میٹم دینے سے انکار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ یہ مناسب بات نہیں ہے الٹی میٹم والی بات غلط طور پر ن لیگ سے منسوب کر لی گئی ہے،وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں قوم سے براہ راست خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ملکی معاملات پر مفروضہ سازی پر آج میڈیا سے بات کر نی پڑرہی اور آپ لوگوں کو دعوت دی گئی ہے۔آج قیاس آرائیوں کی وجہ سے قوم کو اعتماد میں لے رہا ہوں،ہمیں چھوٹھی چھوٹی انا پرملکی معاملات پر تر جیح نہیں دینی چاہئے۔ہمیں میڈیا کو توسط سے نواز شریف کی جانب سے 10نکاتی ایجنڈا دیاگیا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واپسی کا بھی ذکر تھا جبکہ ہماری دیگر اتحادی جماعتوں کا بھی واپسی کا مطالبہ تھا اور کچھ اور مسائل بھی انہوں نے اٹھائے اور ملک میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج بھی ہوا۔اس تمام صورت حال پر کے بعد اسفند یارنے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہو ئے معاملات کو ٹھیک کرنے اور انہیں نمٹانے کی کوشش کی جس کے بعد ہم نے قیمتوں میں کمی کا ہوم ورک کیا لیکن اسی دن گورنر پنجاب سلمان تاثیر کا سانحہ ہو گیا جس پر ہم نے3دن سوگ کیا اور مصروفیات معطل کردیں اسی دوران وزیر خزانہ کو قائل کیا اور پیٹرولیم کی قیمتوں کو واپس لے آئے لیکن ہم نے یہ بھی ڈسکس کیا کہ مستقبل میں اسی تناسب سے قیمتیں بڑھتی ہیں تو ہم فنانس کے ملکی معاملات کو کس طرح برابر کریں گے۔یہ ہمارا ہی ملک ہے ہمیں ہی اس ملک چلانا ہے۔ہم نے اتحادیوں سے یہ بھی ڈسکس کیا کہ جب قیمتیں واپس لی جائیں گی تو اس کا متبادل کیا ہو گا۔اپوزیشن ہمیں آفر کرتی ہے تو ہم اس موقع کو گنوانا نہیں چاہتے اور باہمی بات چیت سے ہی مسائل حل کئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔