تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پرویز الٰہی نے خزانے کے ڈھائی ارب روپے ذاتی تشہیر پر خرچ کئے، پرویز رشید

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ نون کے ترجمان سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی نے پنجاب میں سرکاری خزانے سے اڑھائی ارب روپے اپنی ذاتی تشہیر پر خرچ کئے۔لاہور سے جاری ہونے والے بیان میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پرویز الٰہی نے پنجاب کو ورثے میں پنجاب بنک کا ڈاکہ دیا جبکہ پرویز الٰہی نے اپنی نااہلی اور سیاسی بدنیتی کی وجہ سے رنگ روڈ اور لاہور قصور روڑ کی لاگت میں بے پناہ اضافہ کیا۔پرویز رشید کا کہنا تھاکہکیا پرویز الٰہی نے ہماری حکومت کی طرح عدلیہ کی تنخواہوں میں 3گنااور پولیس کی تنخواہوں میں دوگنا اضافہ کیا انکا کہنا تھاکہ کیا پرویز الٰہی نے پنجاب میں بجلی گیس کی غیر منصفانہ لوڈشیڈنگ پر کوئی احتجاج کیا۔انکا کہنا تھاکہ پرویز الٰہی کی اتنی اچھی کارکردگی پر گجرات کے عوام نے انہیں انتخابات میں مسترد کیا جبکہ پرویز الٰہی نے پنجاب کا مقدمہ ہمیشہ ہارا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.