تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بنگلادیش:دڑاھی ہلکی کرانے پر مدرسے کے15 طالبعلم معطل

جنگ نیوز -
ڈھاکا…بنگلادیش میں ایک اسلامی اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے پندرہ طالبعلموں کو دڑاھی ہلکی کرانے پر معطل کردیا ۔دارالحکومت ڈھاکا میںTahfizul Quranul Karim Fazil مدرسے کے ہیڈ ماسٹر محمد مُدثر حسین نے بتایا کہ طلبہ کو دو انچ دڑاھی رکھنے کا کہا گیا تھا لیکن پندرہ طالب علموں نے مدرسے کی ہدایات کی خلاف ورزی کی اور دڑاھی ہلکی کرائی جس کی وجہ سے ان پر پابندی لگائی گئی ہے ۔ ہیڈ ماسٹر کے مطابق مدرسے کے قوائد و ضوابط کے تحت جب تک طلبہ کی دڑاھی دوبارہ بڑھ نہیں جاتی ، انھیں کلاس نہیں لینے دیا جائے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.