تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ان ہاؤس تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، قاضی حسین احمد

جنگ نیوز -
پشاور…جماعت اسلامی کے سابق قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ ان ہاوس تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا دوسرے لوگ بھی موجودہ حکمرانوں کی طرح ہوں گے ۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قاضی حسین احمد نے کہا کہ ملک میں بہت بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ دینی جماعتوں کا اتحاد سب لوگوں کے دلوں کی آواز ہے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا حکومت کے بغیر معاملہ نہیں چلتا۔انہوں نے کہا کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی ذات تمام انسانیت کے لئے قابل احترام ہے اور توہین رسالت کے قانون کو کالا قانون کہنا غلط ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.