5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مظفرگڑھ:راولپنڈی سے اغوا ہونیوالی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
جنگ نیوز -
مظفرگڑھ…راولپنڈی سے اغوا کی گئی خاتون کوملزمان زیادتی کرنے کے بعد مظفرگڑھ میں پھینک کے فرار ہوگئے ۔متاثرہ خاتون نسیم اختر شادی شدہ اور روالپنڈی کے علاقے سروبہ کی رہائشی ہے ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ مخالفین نے انہیں زمین کے تنازع پر اغوا کیا اور کئی دن تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ گزشتہ روز ملزمان انہیں مظفرگڑھ کے علاقے میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔ خاتون کے شوہر ظفرالحق کا کہنا ہے کہ وہ خود قانون کا رکھوالا ہے اور اب قانون سے انصاف کا منتظر ہے ۔