تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور:بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم پولیس کے حوالے

جنگ نیوز -
لاہور…لاہورکی مقامی عدالت نے اسکول میں بارہ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو3 روزہ کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم شوکت علی کو علاقہ مجسٹریٹ وسیم انجم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ محکمہ ہیلتھ بچی کی میڈیکل رپورٹ تین روز میں جاری کرے گی۔ عدالت نے ملزم اور بچی کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا۔ ادھر ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے بچی سے زیادتی نہیں کی۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.