تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ناموس رسالت قانون ، ترمیم نہ کرنے کے اعلان تک احتجاج کرینگے، سراج الحق

جنگ نیوز -
پشاور…جماعت اسلامی نے وزیر اعظم کی طرف سے ناموس رسالت قانون میں ترمیم نہ کرنے کے واضح اعلان تک احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔پشاور میں ممتاز عالم دین قاری مظفر اللہ ظہیر مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں جماعت اسلامی کے نائب امیر سراج الحق نے کہا کہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے باوجود تحریک ناموس رسالت جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف سہارا نہ دیں تو موجودہ حکومت ایک دن نہیں چل سکتی۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ اقتدار میں رہنا ایم کیو ایم کی مجبوری ہے ان کے لیڈروں کے خلاف سنگین الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں وہ حکومت سے باہر رہ ہی نہیں سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ایم کیو ایم کی طرح دوبارہ حکومت میں شامل نہیں ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.