5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ناموس رسالت کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی ختم کی جائے، فضل کریم
جنگ نیوز -
لاہور…سنی تحریک کونسل کے سربراہ صاجزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت میں ترمیم کے حوالے سے بنائی جانے والی کمیٹی ختم نہ کی گئی تو سول نافرمانی چلائے گے اور دمادم مست قلندر ہوگا۔انہوں نے یہ بات لاہور ایوان اقبال میں تحفظ ناموس رسالت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سنی تحریک کونسل کے سربراہ صاجزادہ فضل کریم کا کہنا تھا کہ توہین رسالت کے قانون کے خلاف بولنے والی کی زبان گدی سے نکال دیں اور حضرت محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری کے حوالے سے آئینی جدوجہد جاری رکھیں گے۔اس موقع پر ادارہ صراط المسقیم کی طرف سے ممتازقادری کوغازی علم الدین شہیدایوارڈ دینے کااعلان بھی کیا گیا۔