5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے وفاقی کابینہ میں کمی کرنا ہو گی، اسحاق ڈار
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ن کے رہ نما اسحاق ڈارنے عندیہ دیا ہے کہ اگر حکومت کا خسارا پورا نہیں ہوتا تو وہ پھر اکٹھے بیٹھ سکتے ہیں،کابینہ میں35سے زائد وزرا نہیں ہونے چاہئیں اور ان کی ڈیڈ لائن کے مطابق45دنوں میں معیشت کی بحالی کیلئے ابتدا کی جا سکتی ہے، یہ باتیں انہوں نے جیو نیوز کے مقبول پروگرام جوابدہ میں میزبان افتخار احمد کے سوالوں کے جواب میں کہیں، اسحاق ڈارنے کہا کہ پچھلے دس سال کی حکومتوں کی ناقص کارکردگی نے معیشت کا برا حال کر دیا ہے اور انہوں نے حکومت کو معیشت کی بحالی کیلئے چند تجاویز دی ہیں، اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کو 8اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کی تجویز دی ہیں اگر ان کی تجاویز پر عمل کر لیا جائے تو عوام پر مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی،انہوں نے کہا کہ اسوقت لائن لاسز40 فیصد ہے ،اسے کم کرکے توانائی بچائی جا سکتی ہے اورجن علاقوں میں بجلی چوری ہو رہی ہے وہاں بجلی معطل کر دی جائے،انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں میں موجود کرپٹ لوگوں کو فارغ کر دیا جائے اورخسارہ میں چلنے والے اداروں کی مینجمنٹ تبدیل کی جا سکتی ہے ، اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ کرپشن میں ملوث لوگوں کی لسٹ ابھی میڈیا پر لانے کا وقت نہیں،تاہم بغیر محکمے کے وزرا کو فارغ کیا جا سکتا ہے،اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت ناموس رسالت قانون کو نہ چھیڑے،لیکن ناموس رسالت قانون کا غلط استعمال بھی روکنا چاہیے،اسلام میں جھوٹا الزام لگانے والے کیلئے سخت سزا ہے۔