تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکا کا چین کی جانب سے جدید ہتھیاروں کی تیاری پر اظہار تشویش

جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکا کے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے چین کے نئے جدید ترین اسلحے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے کشیدہ فوجی تعلقات میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ چین کے دورے پر جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہاکہ چین نے اپنا پہلاstealth لڑاکا طیارہ بنانے میں اندازوں سے کہیں زیادہ تیزی سے پیش رفت کی ہے ۔ بحری جہازوں کو نشانہ بنانے والے چین کے میزائل بھی امریکی فوج کے لئے خطرہ ہیں ۔ چین کے پاس وہ طاقت ہے جس نے امریکا کی بعض صلاحیتوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔ امریکا کو اس پر توجہ دینی ہوگی اور اپنے پروگراموں کے ذریعے اس کا مناسب جواب دینا ہوگا ۔ امریکی وزیر دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین کے نئے جدید ترین اسلحے نے چینی فوج کے ساتھ مذاکرات کی اہمیت بڑھادی ہے ۔ رابرٹ گیٹس نے توقع ظاہر کی کہ ان کا دورہ چین امریکا گہرے دفاعی تعلقات کی بنیاد فراہم کرے گا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.