تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پنجاب کی صنعتوں کی گیس36گھنٹے میں بحال کرنے کافیصلہ

جنگ نیوز -
لاہور…ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی رشید لون نے کہا ہے کہ پنجاب کی تمام صنعتوں کو36 گھنٹے بعد گیس کی سپلائی بحال کردیں گے۔لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رشید لون کا کہنا تھا کہ سسٹم میں بہتری آئی ہے اس لئے گیس کی صورت حال بھی اچھی ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں کے سی این جی اسٹیشن بدھ کی صبح6 بجے کھول دیئے جائیں گے۔ گیس کھپت بڑھنے کی اصل وجہ ہیٹرز اور گیزر کا بے تحاشہ استعمال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گیس کے استعمال اور سپلائی میں فرق700 ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.