تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایجنڈے پر عملدرامد کیلئے حکومتی آمادگی کا خیر مقدم کرتے ہیں،احسن اقبال

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے ترجمان احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف نے وزیراعظم کی طرف سے مسلم لیگ ن کے ایجنڈے پر عملدرامد کیلئے آمادگی کا خیر مقدم کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ سینٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جارہی ہے جو حکومت کو مشاورت کے لئے دستیاب ہوگی۔کمیٹی کے ارکان کے ناموں کا اعلان کل کردیا جائے گا۔احسن اقبال نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت اسی جذبے وخلوص سے اس پر عملدرامد کرے گی جس کے تحت یہ تجاویز پیش کی گئی ہیں۔احسن اقبال نے امید ظاہر کی کہ حکومت مسلم لیگ ن کے ایجنڈے کو معینہ مدت کے اندر عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام وسائل استعمال کرے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.