5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مفاہمتی عمل کے تحت ن لیگ کو ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں،قمر زماں کائرہ
جنگ نیوز -
کھاریاں…وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مفاہمتی عمل کے تحت مسلم لیگ ن کو ساتھ دیکھنا چاہتی ہے اور نواز شریف کے مطالبات ان کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔کھاریاں میں شادی کی ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں قمرزمان کائرہ نے کہا کہ اگرپیپلزپارٹی پنجاب حکومت سے الگ ہو جائے تو ہارس ٹریڈنگ کا راستہ کھلے گااورپیپلز پارٹی کی پنجاب حکومت سے الگ ہونے کی خواہش نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ گیس کے حوالے سے پنجاب کے اندر جذبات کو غلط انداز میں بھڑکایا گیاہے،قلت اور سردی کی وجہ سے ترسیل میں کمی آئی ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر خوراک نذر محمد گوندل کا کہنا تھا کہ بھارت میں پیازکی شارٹیج اور پاکستان میں بھی ضرورت ہے،ٹماٹر کے بغیر ہانڈی بن سکتی ہے،پیاز کے بغیر نہیں۔