5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جمہوری حکومت کی تین سالہ کارکردگی مایوس کن ہے،ثروت اعجاز قادری
جنگ نیوز -
کراچی… سربراہ سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمر انوں کی عوام دشمن پالیسی مہنگائی میں مسلسل ااضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ موجودہ جمہوری حکومت کی تین سالہ کارکردگی مایوس کن ہے اور ملک کو مصنوعی بحرانوں کی طرف دھکیلاگیا ہے ۔ انھوں نے یہ بات اسلام آباد رو انگی سے قبل کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے ملک کو معاشی ، اقتصادی بھنور سے نکالنے کیلئے ضرور ی ہے کہ عوام سوچ اور امنگوں کے مطابق ٹھوس فیصلے کئے جائیں۔ ذاتی مفادات اور بیرونی دباؤ کو پس پست ڈال کر ہی مسائل کا حل ممکن ہے ۔ انھوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے۔ صدر اور وزیراعظم توہین رسالت ﷺ قانون میں ترمیم نہ کرنے کا دو ٹوک اور واضح اعلان کریں ۔ انھوں نے کہا کہ انتہاپسندی ملک کیلئے زہر قاتل ہے انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے سیاسی اور مذہبی شعور کے ساتھ ساتھ تعلیم کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔