5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور سے بر ہان انٹر چینج تک موٹر وے بند
جنگ نیوز -
اسلام آباد…دھند میں اضافے کے باعث پشاور اور اسلام آباد کے درمیان موٹر وے کو مختلف مقامات پر بڑی گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔آئی جی موٹر وے پولیس ڈاکٹر وسیم کوثر کے مطابق موٹر وے پر دھند میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے پشاور سے رشکئی انٹر چینج اور برھان انٹر چینج سے پشاور تک موٹر وے کو بڑی گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کیا گیا ہے۔ تاہم موٹر وے پولیس نے چھوٹی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو تیز رفتاری سے گریز کرنے، دوران سفر ہیڈ لائٹس آن اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی سختی ہدایت کی ہے۔ تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔