تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شدید دھند کے باعث لاہور ایئر پورٹ بند،تمام پر وازیں منسوخ

جنگ نیوز -
لاہور…شدید دھند نے لاہور اورنواحی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،جس کی وجہ سے لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک موٹر وے بند کر دی گئی ہے،جبکہ علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر بھی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ دھند کی وجہ سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔ آئی جی موٹر وے ڈاکٹر وسیم کوثرنے بتایا کہ لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک حد نگاہ صفر ہونے پر موٹر وے بند کر دی گئی ہے،تاہم اسلام آباد سے آنے والی گاڑیوں کو پنڈی بھٹیاں سے قافلوں کی شکل میں اسکواڈ کرکے لاہورلایا جا رہا ہے،انہوں نے بتایاکہ ملتان روڈبھی دھندکی لپیٹ میں ہے، ڈرائیورگاڑیوں کی رفتار کم رکھیں اورمحتاط ڈرائیونگ کریں،ادھرایئرپورٹ حکام کے مطابق دھندکی وجہ سے پروازیں معطل کر دی گئی ہیں اور بیرون ممالک سے آنے والی پروازوں کا رُخ دوسرے شہروں کی طرف موڑ دیا گیا ہے،دھند کی وجہ سے ٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا ہے، محکمہ موسمیات نے دھند کا یہ سلسلہ پیر کی دوپہرتک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.