تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایرانی شہر ارومیہ میں مسافر طیارہ گر کر تباہ،156مسافر سوار تھے

جنگ نیوز -
تہران…ایران میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیا رے میں156مسافر سوار تھے۔بد قسمت طیارہ تہران سے ارومیہ جارہا تھا ۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق طیارہ موسم کی خرابی کے باعث ارومیہ کے قریب واقع گاؤں میں گر کر تباہ ہوا۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسافر طیارہ ایران کے شمال مغربی شہر ارومیہ میں مقامی وقت کے مطابق7بج کر45منٹ پر گرا ۔ایران کی قومی ایئر لائن کے طیارے میں عملے سمیت156 مسافر سوارتھے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثے کے بعد50مسافروں کو زخمی حالت میں بچالیا گیا ہے جنہیں مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.