5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کابل :برہان الدین ربانی سے ایس ایم کرشنا کی ملاقات
جنگ نیوز -
کابل ... بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کابل میں سابق افغان صدر برہان الدین ربانی سے ملاقات کی۔ برہان الدین ربانی نے گزشتہ دنوں افغان امن جرگے کے اراکین کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا تھا ، اور صدر آصف علی زرداری اور وزارت خارجہ کے حکام سے افغان مسئلے کے حل پر بات کی تھی۔ کابل میں برہان الدین ربانی کے ساتھ بات چیت سے قبل ایس ایم کرشنا نے صدر حامد کرزئی اور قومی سلامتی کے مشیر رنگین دادفر سپانتا سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ امور اور افغانستان میں بھارتی سفارت خانوں کی سیکیورٹی کے معاملات زیر بحث آئے۔