5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نصیراللہ خان بابر کا علالت کے باعث پشاور میں انتقال
جنگ نیوز -
پشاور ... پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ میجر جنرل ریٹائرڈ نصیراللہ خان بابر علالت کے باعث انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق ڈھائی سال قبل نصیراللہ بابر پر فالج کا حملہ ہوا تھا۔ وہ گزشتہ ڈھائی سال سے اسی مرض میں مبتلا ہوکر مختلف اسپتالوں میں زیر علاج رہے۔ تاہم آج علی الصباح 83 برس کی عمر میں سی ایم ایچ اسپتال پشاور میں خالق حقیقی سے جاملے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیر داخلہ رٹائرڈ میجر جنرل نصیراللہ خان بابر کی نمازجنازہ آج سپہر 3 بجے نوشہرہ میں ان کے آبائی گاؤں پیر پی آئی میں ادا کی جائے گی۔