5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
دھند کے باعث لاہور اسلام آباد اورپشاور موٹروے بند
جنگ نیوز -
لاہور ... لاہور اسلام آباد پشاور موٹر وے دھند اور زیرو و زیبلیٹی کی وجہ سے مکمل طور پر بند کردی گئی ہے۔موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور ملتان بہاول پور رحیم یار خان نیشنل ہائی وے پر بھی دھند ہے لیکن ٹر یفک چل رہی ہے تاہم مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں لاہور شہر اور گردو نواح میں بھی اس وقت شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔ لاہور آنے جانے والی اکثر پروازیں ملتوی کردی گئی ہیں ۔ جدہ سے آنے والی سعودی ایئر لائن کی فلائیٹ جس نے کل شام سات بجے اترنا تھا اب آج شام پانچ بجے آئے گی ۔اسی طرح آج صبح پونے چار بجے ابوظہبی جانے والی فلائیٹ صبح دس بجے جائے گی۔ خوش قسمتی سے کراچی سے آنے والی نجی ایئر لائن کی ایک پرواز صبح دو بجے لینڈ کرگئی تاہم اس کے بعد آمدورفت کا سلسلہ بند ہے۔ ٹرینیں بھی گھنٹوں لیٹ ہیں۔