تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ہالی ووڈ فلم مارننگ گلوری کا برلن میں پریمئر شو

جنگ نیوز -
برلن ... Harrison Fordاور Rachel McAdams کی نئی مزاحیہ فلم مارننگ گلوری کا جرمن دارالحکومت برلن میں پریمئر شو ہوا۔ مارننگ گلوری کی کہانی ٹی وی پر نشر ہونے والے مارننگ شوز کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں ہدایت کار راجر مائیکل نے صبح کی نشریات سے منسلک معاملات کا ہلکے پھلکے انداز میں احاطہ کیا ہے۔ برلن میں فلم پریمئر کے موقع پر راجر مائیکل نے فلم کی ریسرچ کو پوری کاسٹ اور کریو کے لیے چشم کشا تجربہ قرار دیا۔ ابھرتی ہوئی کینیڈین اداکارہ Rachel McAdams کا کہنا تھا کہ انہیں فلم میں کام کرکے اندازہ ہوا کہ مارننگ شوز کرنا کتنا محنت طلب کام ہے۔ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے 68سالہ ہیرسن فورڈ نے کہا کہ وہ فلمی دنیا سے کنارہ کشی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ مارننگ گلوری 13 جنوری کو جرمنی میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.