تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بھارت :علیحدہ صوبے کا مطالبہ، آندھرا پردیش میں فورسز تعینات

جنگ نیوز -
بھارت :علیحدہ صوبے کا مطالبہ، آندھرا پردیش میں فورسز تعینات

نئی دلی …بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے تِلنگانا میں علیحدہ صوبے کی تحریک سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی فورسز تعینات کردی گئیں۔ آندھرا پردیش کی وزیر تجارت گیتھا ریڈی نے دارالحکومت نئی دلی میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ ریاست میں سیکیورٹی فورسز احتیاطی تدبیر کے طور پر تعینات کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر تِلنگانا کے معاملے پر طلبا ایجی ٹیشن زور پکڑتا ہے تو اسے قابو کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کو وہاں ہونا چاہئے۔ ہفتے کے روز حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبا اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا جس کے بعد 12 طلبا کو حراست میں لے لیا گیا۔ریاست آندھرا پردیش کے دس اضلاع پر مشتمل حصے تِلنگاناکے لیے علیحدہ صوبے کا مطالبہ نیا نہیں ہے۔ 1969 سے 1972 کے دوران اس معاملے پر 300 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.