5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکا: رکن کانگریس پر فائرنگ،ملزم پر قتل و اقدام قتل کی فرد جرم عائد
جنگ نیوز -
امریکا: رکن کانگریس پر فائرنگ،ملزم پر قتل و اقدام قتل کی فرد جرم عائد
واشنگٹن…امریکی ریاست ایریزونا میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے چھ افراد کے احترام میں پیر کو پورے ملک میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔صدر بارک اوباما نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایریزونا میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے چھ افراد کے احترام میں پیر کی شام چار بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے۔بائیس سالہ شخص کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون رکن کانگریس گیبریل گفرڈز کی حالت دماغ کی سرجری کے بعد بدستور تشویشناک ہے اور وہ کوما میں ہیں ،تاہم ڈاکٹروں نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی حالت جلد بہتر ہوجائے گی۔ امریکی حکومت نے اتوار کو فائرنگ کے ملزم جیرڈ لافنر کے خلاف فینکس کی عدالت میں قتل اور اقدام قتل کی فرد جرم عائد کردی گئی۔