5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک
جنگ نیوز -
فیصل آباد…فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے جڑاں والا میں اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ایک مکان پر چھاپا ماراگیا۔ مکان میں چھپے مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے تاہم ان کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔