5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بھارت کو پیاز کی برآمد پر وزارت تجارت کا فیصلہ آج متوقع
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزارت تجارت آج اجلاس میں بھارت کو پیاز برآمد پر عائد پابندی کے فیصلے کا جائزہ لے گی۔ وزارت تجارت آج بھارت کو پیاز برآمد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔بھارت نے پاکستان بجھوائے جانے والے ٹماٹر واہگہ باڈرز پر روکنے کے بعد ان کو جانے کی اجازت دیدی ہے ۔بھارت اور پاکستان کی حکومتوں کے فیصلے سے دونوں ملکوں کے عوام متاثر ہورہے ہیں ۔ تنازعہ بھارتی تاجروں کی جانب سے پاکستانی کپاس کے سودے منسوخ کرنے پر شروع ہوا ۔بھارت نے نوے سینٹ فی پاونڈ پر کپاس کے سودے کرنے کے بعد 150 سینٹ فی پاونڈ کا مطالبہ کر ڈالا جس سے معاہدہ ہوا خطرے سے دوچارہوا،جوابا پاکستان نے زمینی راستوں کے زریعے بھارت کو پیاز بھیجنے پر پابندی عائد کردی۔ بھارت کو زمینی راستوں کے زریعے پیاز بھیجنے پر پابندی سے پیاز کی مقامی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔